پی آئی اے کا سرفراز احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 19:33

پی آئی اے کا سرفراز احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) پی آئی اے نے قومی ٹیم میں نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نے یہ ترقی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے حکام مطابق یہ فیصلہ سرفراز کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا ہے تاکہ وہ زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ آگے بھی قومی ٹیم میں اچھا کھیلتے ہوئے وطن کانام روشن کریں۔

واضح رہے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سرفراز احمد نے خود کو رائٹ چوائس ثابت کر دیا۔ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں 49 رنز اور چھ کیچ پکڑ کر ناقدین کی بولتی بند کر دی۔ پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے سرفراز احمد نے چھ کیچ پکڑ کر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :