پشاور سکول پر دہشتگرد حملہ میں شہید طلباء کے والدین اور عزیز و اقارب پر مشتمل 90 رکنی گروپ کی عمرہ ادائیگی کیلئے جدہ آمد،پاکستانی قونصل جنرل ، ملٹری اتاشی سمیت قونصل خانے کے حکام نے ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 19:44

پشاور سکول پر دہشتگرد حملہ میں شہید طلباء کے والدین اور عزیز و اقارب ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گرد حملہ میں شہید طالب علموں کے والدین اور عزیز و اقارب پر مشتمل 90 رکنی گروپ کا عمرہ کی ادائیگی کیلئے ہفتہ کو جدہ پہنچنے پر پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک اور قونصل خانے کے حکام نے ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہداء کے خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے قونصلر جنرل نے کہاکہ شہداء پشاور نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کر کے قوم کو دہشت گردوں کے خلاف یک جان کیا۔ سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگ کر ثابت کیا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انسانیت کے خلاف ہر گھناؤنا کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پشاور کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور دہشت گردوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔

متعلقہ عنوان :