وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت کے ہمراہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا،میچ کے بعد ٹیم سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد ، کھلاڑیوں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں،کھلاڑیوں کا وفاقی وزیر کو آٹوگرف ، گرین شرٹ کا تحفہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 19:44

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت کے ہمراہ پاکستان ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ٹم گروسر نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا‘ احسن اقبال کی میچ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد ، کھلاڑیوں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں‘ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وفاقی وزیر کو آٹوگرف کیساتھ ساتھ گرین شرٹ کا تحفہ دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آکلینڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی سٹیڈیم میں موجود تھی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ن کیساتھ موبائل فون پر تصاویر بھی بنوائیں۔ احسن اقبال نے کپتان مصباح الحق‘ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ہیرو سرفراز احمد کیساتھ بھی سیلفی بنوائی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے وفاقی وزیر کو آٹو گراف کیساتھ گرین شرٹ بھی دی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت ٹم گروسر بھی احسن اقبال کیساتھ موجود تھے۔