چنیوٹ میں نومولود کی نعش برآمد

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:49

چنیوٹ میں نومولود کی نعش برآمد

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء)ایک کے دن کے بچے کی نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق چمن عباس کے قریب گورنمنٹ کی طرف سے رکھے گندگی کے ڈبے کی جب خاک روب صفائی کرنے لگے تو اس میں سے ایک بوری برآمد ہوئی جس کو کھولا گیا تو اس میں ایک دن کی بچے کی نعش ملی جیسے دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچی پوچھ گچھ کرکے واپس چلی گئی اور نعش تاحال وہی پڑی ہے جیسے نہ تو مقامی انتظامیہ اور نہ پولیس کی طرف سے دفن کیا گیا اہل علاقہ کے مطابق پولیس کیس ہے اس لیے تدفین کی تو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پولیس کے مطابق تدفین کا معاملہ ان کا نہیں ہے یاد رہے کہ اس علاقے سے ایک ماہ میں اس قسم کا یہ پانچواں واقعہ ہے لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لی گئی ہے