قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی کرکٹ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح اور سرفراز کی شاندار کارکردگی کی سوشل میڈیا پر دھوم ،دنیا بھر کے لاکھوں شائقین کرکٹ کا ٹویٹر اور فیس بک پر سرفراز کو شاندار کھیل پر خراج تحسین

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:51

قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی کرکٹ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی کرکٹ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کی فتح اور سرفراز کی شاندار کارکردگی کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچ گئی اور لاکھوں شائقین نے سرفراز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہفتہ کو جب پاکستان نے عالمی کرکٹ کپ 2015ء کے ایک اہم اور سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تو اسے کرکٹ کے تمام حلقوں میں تو سراہا ہی گیا لیکن سوشل میڈیا پر بھی اس کی دھوم مچ گئی اور پاکستان کی فتح اور سرفراز کی بہترین کارکردگی کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

لاکھوں افراد نے ”سلیوٹ ٹو سرفراز“ میں لاکھوں پیغامات بھیج کر میچ میں اہم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر سرفراز کو خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ہفتہ کو تمام 10 ٹرینڈز کرکٹ کے بارے میں تھے تاہم ان میں ٹاپ 5 پاکستان کے حوالے سے تھے۔ ان میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ”پاکستان کا سرفراز کو سلام“ ”سرفراز نے دھوکہ نہیں دیا“ ”گرین دے گھما کے“ اور ” ٹیم گرین کا خواب پورا ہوگیا“ شامل ہیں۔ یہ چاروں ٹرینڈ ٹویٹر پر پہلی تین پوزیشنوں پر ہیں۔ بعض لوگوں نے اپنے کمنٹس میں کہاکہ ”کرکٹ ٹیم کے باغی نے وقار کا وقار مجروح کردیا“۔