لاہور‘ملازمت کے بہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار سمیت 5 افرادگرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:54

لاہور‘ملازمت کے بہانے وارداتیں کرنے والی 4 خواتین گرفتار سمیت 5 افرادگرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء)لاہور میں سی آئی اے پولیس نے ملازمت کے بہانے گھروں میں وارداتیں کرنے والی 4خواتین سمیت 5افراد کو گرفتار لیا۔ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے مطابق پوش علاقوں میں ملازمت کے بہانے لوٹ مار کرنے والے 27 رکنی گروہ کی 4خواتین سمیت 5 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ روپے کیش اور 78 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان بر آمد کر لیا ۔سی آئی اے اقبال ٹاوٴن نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کرکر کٹ میچوں پر جوا کرانے والے 13 بک میکر بھی گرفتار کرلیے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی ، اسلحہ اور جوئے میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپس ، ٹیلی فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ۔