اریبہ قتل کیس ، عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا‘ ہم بے گناہ ہیں اورہمیں اس معاملے میں انصاف ضرور ملے گا ‘ملزمان

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:01

اریبہ قتل کیس ، عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا‘ ہم بے گناہ ہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ۔ ہفتے کے روز لاہور میں ماڈل اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزمان طوبی ، ذیشان اور فاروق کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں جس پرعدالت نے مرکزی ملزمہ طوبی ، حکیم ذیشان اور طوبی کے فیس بک فرینڈ فاروق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اس موقع پر ملزم ذیشان اور فاروق کا کہنا تھا کہ وہ بیگناہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :