ملک کی 70فیصد سے زائد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے، کسانوں کے مسائل حل ہونے تک ملک ترقی و خوشحالی کی منز ل کو حاصل نہیں کرسکتا ،پاکستان زرعی ملک ہے ، زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،حکومت صنعت کے ساتھ ساتھ زراعت کو اہمیت دے ، کاشتکاروں کو فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام سہولیات دی جائیں ، جاگیر داری نظام زرعی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ،بھارت پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کررہا ہے اور پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے ہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر پانی چوری کررہا ہے، بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف حکمرانوں نے چپ سادھ رکھی ہے ،کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،زرخیز اور سونا اگلنے والی زمینیں بنجر ہورہی ہیں ، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بڑی جاگیروں کو بحق سرکار ضبط کرکے چھوٹے کسانوں اور غریب ہاریوں میں تقسیم کردے گی ، کسانوں کو بیج ،کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دی جائے گی ، حکومت کسانوں کی تمام پیداوار خریدنے کی پابند ہوگی ، حکمرانوں کی لاپرواہی اور عدم توجہی سے جنوبی پنجاب میں مایوسی بڑھ رہی ہے ،حکومت جنوبی پنجاب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مظفر گڑھ کے کسانوں کے وفد سے گفتگو ، اوکاڑہ میں پریس کانفرنس
ہفتہ 7 مارچ 2015 21:11
لاہور /اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی 70فیصد سے زائد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے، جب تک کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوتے ملک ترقی و خوشحالی کی منز ل کو حاصل نہیں کرسکتا ،پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،حکومت صنعت کے ساتھ ساتھ زراعت کو بھی اہمیت دے اور کاشتکاروں کو وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں جس سے فی ایکٹر پیداواربڑھائی جاسکے ،جاگیر داری نظام زرعی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کررہا ہے اور پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے ہمارے دریاؤں پر بند باندھ کر پانی چوری کررہا ہے مگر بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف حکمرانوں نے چپ سادھ رکھی ہے ،کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،زرخیز اور سونا اگلنے والی زمینیں بنجر ہورہی ہیں ، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بڑی جاگیروں کو بحق سرکار ضبط کرکے چھوٹے کسانوں اور غریب ہاریوں میں تقسیم کردے گی ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.