آپریشن متاثرین کی گھروں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 16 مارچ سے شروع ہوگا‘ رجسٹریشن (کل) سے شروع ہوگی

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:18

آپریشن متاثرین کی گھروں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 16 مارچ سے شروع ہوگا‘ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء)شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی اپنے گھروں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 16 مارچ سے شروع ہوگا‘ واپسی کیلئے متاثرین کی رجسٹریشن (کل) اتوار سے شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق آپریشن متاثرین کی واپسی کا پہلا مرحلہ 16 مارچ سے شروع ہوگا جس میں 8 ہزار خاندانوں کو واپس بھیجا جائے گا اور واپس جانے والے فی خاندان کو 35 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ واپسی کیلئے رجسٹریشن کا عمل (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔