مرید کے ، پاکستان میچ جیتنے والا ہے میچ نہیں چھوڑ سکتا ،دولہے کی ضد پر دلہنیا روٹھ گئی

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:55

مرید کے ، پاکستان میچ جیتنے والا ہے میچ نہیں چھوڑ سکتا ،دولہے کی ضد ..

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) پاکستان میچ جیتنے والا ہے میچ نہیں چھوڑ سکتا دولہے کی زد پر دلہنیا روٹھ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے مریدکے کے مقامی شادی ہال میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب پاکستانی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھا چکی تھی شادی ہال انتظامیہ نے باراتیوں کی خواہش پر ہال میں میچ دیکھنے کے لیے ٹی وی کا انتطام کیا ہوا تھا میچ کے دوران دلہن کے عزیز اقارب نے رخصتی میں تاخیر اور شادی ہال میں بکنگ ٹائم ختم ہو نے پر رخصتی کا مطالبہ کیا دلہا کے میچ کے ختم ہونے سے پہلے روانگی نہ کرنے کی زد پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا دلہا کی زد پر دلہن نے رخصتی سے انکار کر دیا جس پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی تاہم بڑے بزرگوں نے مصالحت کا راستہ اختیا رکرتے ہو ئے بات ففٹی ففٹی پر ختم کر دی اور دو اوور مزید دیکھنے کی اجازت دیکر معاملہ سمیٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :