Live Updates

عمران خان ، سراج الحق میں ٹیلیفونک رابطہ‘اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے بھی امیر جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ،مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے حمایت کی درخواست کر دی

ہفتہ 7 مارچ 2015 22:32

عمران خان ، سراج الحق میں ٹیلیفونک رابطہ‘اسحاق ڈار اور پرویز رشید ..

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں سینیٹ کے معاملات سمیت دیگر امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ،وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے بھی امیر جماعت اسلامی سے ٹیلیفونک رابطے کر کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے علاوہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست کی ہے۔

عمران خان او رسراج الحق کے درمیان ہونے والے رابطے میں سینیٹ کے الیکشن میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا ہے جبکہ عمران خان اور سراج الحق نے ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارک باد بھی دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس دوران سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سراج الحق کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جماعت اسلامی سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حمایت کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات