دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،بے گھر افراد کی مقررہ مدت میں باعزت واپسی کیلئے تمام ایجنسیوں کے درمیان کو آرڈینیشن ضروری ہے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیاں قابل تحسین ہیں ، آرمی چیف کا ہیڈکوارٹر پشاور کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:04

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گھر افراد کی مقررہ مدت میں باعزت واپسی کیلئے تمام ایجنسیوں کے درمیان کو آرڈینیشن ضروری ہے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیاں قابل تحسین ہیں ۔

ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو کور ہیڈ کواٹرپشاور کادورہ کیا اسموقع پر انہیں خیبر پختون خوا اور فاٹا میں سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دور ان شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن ضرب عضب ،اور خیبر ون کے علاوہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن کا نتیجہ بہتر بارڈر مینجمنٹ کی صورت میں سامنے آئے گا انہوں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کو سراہا آرمی چیف نے آپریشن کے دور ان بے گھر ہونے والے افراد کی وسط مارچ میں مقررہ مدت کے اندر باعزت واپسی کیلئے تمام ایجنسیوں کے درمیان کو آر ڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا ۔