ورلڈ کپ 2015ء : نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 8 مارچ 2015 10:21

ورلڈ کپ 2015ء : نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے 31ویں میچ میں نیو زی لینڈ نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ۔ میکلین پارک ، نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 47.4اوورز میں 186رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ ایک موقع پر 59کے مجموعی سکور پر 6افغان کھلاڑی پوویلین لوٹ چکے تھے تاہم سمیع اللہ شنواری اور نجیب اللہ زادران نے 7ویں کی شراکت میں 86رنز کا اضافہ کیا تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پوری افغان ٹیم 186رنز پر پوویلین لو ٹ گئی۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ شنواری54اور نجیب اللہ زادران 56رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینیئل ویٹوری نے 4،ٹرینٹ بولٹ نے 3، کورے اینڈرسن نے 2اور ایڈم ملنے نے 1شکار کیا ۔ نیوزی لینڈ نے 187رنز کا ہدف 36.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا ۔ کیویز کی جانب سے گپٹل 57،برینڈن میکولم 42،کین ولیمسن 33جبکہ روس ٹیلر 24ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ افغانستان کی جانب سے شاہ پور زادران اور محمد نبی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ڈینیئل ویٹوری کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرارد یا گیا ۔

متعلقہ عنوان :