ڈینیل وٹوری نے 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

اتوار 8 مارچ 2015 10:29

ڈینیل وٹوری نے 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مارچ ۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے تجربہ کار باؤلر ڈینیئل ویٹوری ون ڈے کرکٹ میں 300وکٹیں حاصل کر نے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے 12ویں باؤلر بن گئے ہیں ۔ ڈینیل وٹوری نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کیخلاف بائولنگ کرتے ہوئے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پانچواں ورلڈ کپ کھیلنے والے ڈینیل وٹوری نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے کرکٹ میں 2200 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 4500 رنز اور 362 وکٹیں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

ایک مرتبہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بنانا میرے لئے خاص اہمیت کا حامل رہا جس کی وجہ سے میری ون ڈے کرکٹ پس منظر میں چلی گئی تھی لیکن ورلڈ کپ 2015ء شروع ہونے سے پہلے میں نے اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا تھا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ میں اتنی صلاحیت ہے کہ میں اپنے ملک کیلئے کچھ کر سکوں۔