زمبابوین کپتان نے آئرلینڈ سے شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار دیدیا

اتوار 8 مارچ 2015 10:45

زمبابوین کپتان نے آئرلینڈ سے شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار ..
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مارچ ۔2015ء ) زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے آئر لینڈ کے ہاتھوں ٹیم کی شکست کو امپائرنگ ناانصافی کا نتیجہ قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے سین ولیمز کے بائونڈری پر جون مونی کے ہاتھوں متنازع کیچ پر شدید احتجاج کیا، ٹیلر نے کہا کہ ری پلیز میں کیچ تھامنے کی کوشش کے دوران جون مونی کا پائوں باؤنڈری سے ٹکراتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا، اس کے باوجود فیلڈر کی بات پر یقین کیا گیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی تھی۔