پولیس نے رات کے وقت اسٹیج سے واپس جانے والے فنکاروں کو چیکنگ کی آڑ میں تنگ کرنا معمول بنا لیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پولیس نے رات کے وقت اسٹیج سے واپس جانے والے فنکاروں اور انکے معاون عملے کو چیکنگ کی آڑ میں تنگ کرنا معمول بنا لیا ، فنکاروں نے بے تکے سوالات اور ہتک آمیز رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

فنکاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیج کا آخری شو ختم ہونے پر انہیں رات کو گھر واپس جاتے ہوئے دیر ہو جاتی ہے اورواپسی پر نہ صرف انہیں بلکہ انکے معاون عملے کو بھی پولیس ناکوں پر روک کر چیکنگ کی آڑ میں بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے ۔

احتجاج کی صورت میں گاڑ ی سمیت تھانے میں بندکرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اورپولیس ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو فنکاروں کی عزت یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :