2013 ءکے الیکشن میں دھاندلی کا شور ضرورت سے زیادہ ہے ، شور کرنے کی بجائے ثبوت دیں : چیف الیکشن کمشنر

اتوار 8 مارچ 2015 12:20

2013 ءکے الیکشن میں دھاندلی کا شور ضرورت سے زیادہ ہے ، شور کرنے کی بجائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضانے کہا ہے الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی کا شور شرابہ ضرورت سے زیادہ ہے جبکہ دھاندلی کا شور مچانے والے شور شرابہ کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کریں تاکہ دھاندلی کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار احمد رضا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی ہارس ٹریڈنگ کا شور مچا ہوا ہے جبکہ الیکشن کمیشن محض بیان بازی سے اس عمل کو نہیں روک سکتی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ یہ اس وقت ممکن ہے جب الیکشن کمیشن کو باقاعدہ ثبوت فراہم کیے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے متعلق کہا کہ سینیٹ الیکشن کی ووٹنگ کے دوران خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ اس کے خلاف الیکشن کمیشن کاروائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :