سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ کردیا ہے، حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں ‘ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کاخواتین کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

اتوار 8 مارچ 2015 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

عالمی یوم خواتین کے موقع پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خواتین با صلاحیت ، محنتی اورتعلیم یافتہ ہیں خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کیا گیا ہے عمر کی حد میں مزید 3سال کی رعایت دی گئی ہے پاکستان کی 50فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں بھی خواتین کے موثر کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاپنجاب حکومت نے خواتین کی ترقی اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں خواتیں کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے کہ خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :