آئی سی سی ورلڈکپ،پاکستان کی گروپ بی میں تیسری پوزیشن مستحکم

اتوار 8 مارچ 2015 12:30

آئی سی سی ورلڈکپ،پاکستان کی گروپ بی میں تیسری پوزیشن مستحکم

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں تیسری فتح کی بدولت پاکستان کی گروپ بی میں تیسری پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ گروپ بی میں ناقابل شکست بھارت آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرہے۔ جنوبی افریقابہتر رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان سے اوپر ہے۔اور آئرلینڈ نیچے ہے۔ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف تاریخی فتح نے پاکستان کی پوائنٹ ٹیبل پرپوزیشن مستحکم ہوگئی۔

گروپ بی میں ناقابل شکست بھارت آٹھ پوائنٹس لیکرپہلی پوزیشن پرہے۔ بھارت کانیٹ رن ریٹ پلس دو اعشاریہ دوچارہے۔ پاکستان ،جنوبی افریقااورآئرلینڈ کے چھ چھ پوائنٹس ہیں۔ پروٹیزپلس ایک اعشاریہ چارچھ نیٹ رن ریٹ کی بدولت دوسری اور پاکستان منفی صفراعشاریہ ایک نوکے ساتھ تیسری پوزیشن اورآئرلینڈ منفی صفراعشاریہ آٹھ دو پوائنٹس لیکرچوتھی پوزیشن پرہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں میں دوجیت کر چار پوائنٹس حاصل کئے۔ منفی صفراعشاریہ پانچ ایک رن ریٹ کیساتھ کیریبیئزٹیم چوتھی پوزیشن پرہے۔آئرلینڈ تین میچوں میں چارپوائنٹ لیکر پانچویں نمبر پرہے۔گروپ اے میں مشترک میزبان نیوزی لینڈ چارمیچوں میں چارفتوحات کی بدولت آٹھ پوائنٹس اورپلس تین اعشاریہ پانچ آٹھ نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ سری لنکا چارمیچوں میں چھ جبکہ میزبان آسٹریلیا اوربنگلہ دیش پانچ پانچ پوائنٹس لیکردوسری اورتیسری پوزیشن پرہیں۔ انگلینڈ اورافغانستان کے دو،دو پوائنٹس پانچویں اورچھٹے نمبر پر ہیں۔اسکاٹ لینڈ آخری نمبر پرہے۔

متعلقہ عنوان :