گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی ، جیت کے ارادے سے آئے تھے: اے بی ڈویلیئرز
اتوار 8 مارچ 2015 12:31
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)گرین شرٹس سے شکست کھانیو الی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ٹھیک ہے، تھوڑا ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور آگے کے میچز میں مزید لڑنا ہوگا۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے اور وہ میچ کو جیتنے کے ہی ارادے سے آئے تھے جنوبی افریقہ نے ابتدائی مراحل میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی باؤلرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کے نتیجے میں یکے بعد دیگرے چار جنوبی افریقی باؤلرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم دباؤ میں آگئی۔
ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے کھلاڑی آﺅٹ ہوئے جو کھیل کا ٹرنگ پوئنٹ ثابت ہوا اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا اور پاکستانی باؤلر ان کی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے رہے۔(جاری ہے)
اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ وہ یہ جانتے ہیں کے وہ یہ ورلڈ کپ اکیلے نہیں چیت سکتے اسی لئے ان کو اپنی ٹیم کی ضرورت ہے، ان کو اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور کھلاڑیوں کو ان پر اعتماد ہے تاہم میچ ہارنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم پر معمولی نکتہ چینی بھی کی ۔ یادرہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم 222 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی لیکن بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو میچ میں جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا گیاجس کا حریف ٹیم تعاقب کرنے میں ناکام رہی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.