ون ڈے کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹرز کیلئے ویب سائٹ نے پاکستان کے وسیم اکرم کوبھی شامل کرلیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:34

ون ڈے کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹرز کیلئے ویب سائٹ نے پاکستان کے وسیم اکرم ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ون ڈے کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹرز کیلئے ویب سائٹ نے مختصر فہرست میں پاکستان کے وسیم اکرم کوبھی شامل کرلیا۔ عظیم کرکٹر کا فیصلہ پچاس رکنی جیوری کریگی۔کرکٹ ویب سائٹ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کرکٹر کے چناو کیلئے پانچ کھلاڑیوں کی مختصرفہرست جاری کی ہے۔ جس میں پاکستان کے آل راونڈر وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مقابلہ بھارت کے سچن ٹنڈولکر اورمہندرا سنگھ دھونی، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور ویسٹ انڈیز کے سرویوین رچرڈز سے ہوگا۔تاریخ کے عظیم ترین کرکٹر کا فیصلہ سابق کرکٹرز،صحافیوں اور ماہرین پرمشتمل پچاس رکنی جیوری کریگی۔ جس کلائیولائیڈ،این چیپل،رکی پونٹنگ،راہول ڈریوڈ،مارٹن کرو اورگریم اسمتھ شامل ہیں۔تاریخ کے بہترین ون ڈے کرکٹر کااعلان اگلے ہفتے کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :