پاکستانی ٹیم کا نیا اسٹار؟
اتوار 8 مارچ 2015 12:35
آک لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شکل میں ایک نیا اسٹار تلاش کرلیا ہے جنھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کیچز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا اور 49 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کے سب سے خطرناک بلے باز بن کر ابھرے۔ سرفراز احمد کو ہفتہ کو آک لینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے گیارہ رکنی اسکواڈ میں جگہ خراب فارم کے شکار ناصر جمشید کے متبادل کے طور پر ملی۔
اس سے پہلے میچز میں پاکستان عارضی وکٹ کیپر عمر اکمل پر انحصار کررہا تھا جنھوں نے متعدد کیچز ڈراپ کردیئے مگر ان کی بیٹنگ کی صلاحیت کو اہم تصور کیا جارہا تھا۔ پاکستان کو اب اپنی اس حکمت عملی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہوگی۔(جاری ہے)
سرفراز احمد کی مین آف دی میچ پرفارمنس جن میں جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ کا ایک ہاتھ سے پکڑا گیا ناقابل یقین کیچ بھی شامل تھا، جنھوں نے وکٹ کیپر کو کیچ تھمانے سے قبل نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنالیے تھے۔
سرفراز احمد اس لو اسکورنگ مگر سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کی کنجی ثابت ہوئے۔ سرفراز احمد نے مین آف دی میچ بنائے جانے کے موقع پر کہا " میں یہ موقع فراہم کرنے پر دنیا اور پاکستان کا شکرگزار ہوں، میں اپنے خاندان سمیت ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا یہ میرا ورلڈکپ کا ڈیبیو میچ تھا"۔ پاکستانی اننگ میں سرفراز نے اوپن کیا اور اپنی ٹیم کے ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین آغاز مٰں مدد فراہم کی یعنی پہلی وکٹ کی شراکت پر تیس رنز۔ محتاظ آغاز کے بعد سرفراز نے باﺅلنگ پر کنٹرول حاصل کرلیا اور جے پی ڈومینی کے ایک اوور میں تین چھکے لگائے۔ مگر اگلے اوور میں جب وہ 48 رنز بناچکے تھے، سرفراز نے بیک ورڈ اسکوائر کی جانب ایک ہٹ لگائی اور دو رن لینے کی کوشش کی تاکہ ففٹی مکمل ہوجائے مگر ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے۔ اپنے 49 رنز کی اننگ میں انہوں نے تین چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔ سرفراز کی اننگ نے ٹیم کا اعتماد بڑھایا جسے اوپننگ اوورز میں سست روی سے بیٹنگ پر تنقید کا سامنا تھا۔ انہوں نے ٹیم کو ایک اور وجہ سے بھی پرجوش کیا اور وہ تھا ایک کے بعد ایک کیچ پکڑنا۔ ستائیس سالہ کیپر نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2007 میں ہندوستان کے خلاف کیا تھا جس کے بعد سے وہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں اندر باہر ہورہے ہیں، 2006 میں وہ پاکستان کی اس ٹیم کے کپتان تھے جس نے انڈر 19 ورلڈکپ جیتا۔ سرفراز اب تک 37 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور ان کی اوسط 25 اور اسٹرائک ریٹ 86 ہے۔ ٹیسٹ میچز میں ان کی ایوریج 44 ہے مگر وہ ابھی تک انہوں نے صرف تیرہ ہی کھیلے ہیں۔ سرفراز کے چھ کیچز ون ڈے کی تاریخ میں ایک کیپر کی جانب سے اتنے کیچز پکڑنے کا 15 واں موقع تھا اور آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ چھ بار ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ جو کیپر یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے وہ ہفتہ میں سرفراز کے مخالف جنوبی افریقی کیپر کوئنٹن ڈی کوک تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.