سام سنگ گلیکسی نوٹ 2 نے پولیس افسر کی زندگی بچا لی

اتوار 8 مارچ 2015 12:49

سام سنگ  گلیکسی نوٹ 2 نے پولیس افسر کی زندگی بچا لی

تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سام سنگ گلیکسی نوٹ 2 نے ایک پولیس افسر کی زندگی بچا لی۔سام سنگ تھائی لینڈ اس پولیس افسر کو مفت سام سنگ گلیکسی ایکس 6 دے گا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ پولیس میں کام کرنے والے سوپہون تھونلورم پر گولی چلائی گئی تو وہ گولی بائیں جانب جیب میں رکھے گلیکسی نوٹ 2 سے ٹکرائی۔

(جاری ہے)

گولی سام سنگ گلیکسی نوٹ 2 کے آر پار ہو گئی مگر اس کی وجہ سے گولی کی رفتار بے حد کم ہو گئی اور پولیس افسر کو لگنے والا زخم جان لیوا ثابت نہیں ہوا، مگر گلیکسی نوٹ 2 زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔

یہ کہانی جیسے ہی انٹرنیٹ پر زدعام(وائرل) ہوکر سام سنگ تھائی لینڈ تک پہنچی انہوں نے پولیس افسر سے رابطہ کیا اور اسے مفت میں گلیکسی ایکس 6 دینے کی پیشکش کی۔ پولیس افسر کو نیا سمارٹ فون وصول کرنے کے لیے بنکاک آنے جانے کے سفری اخراجات بھی دئیے جائیں گے۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ سام سنگ کا گلیکسی ایس 6 لینے بنکاک ضرور جائے گا۔

متعلقہ عنوان :