وکٹوں کے عقب میں 6کیچز، سرفرازاحمد نے گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ برابرکردیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:51

وکٹوں کے عقب میں 6کیچز، سرفرازاحمد نے گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ برابرکردیا

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد نے ون ڈے میچ میں گلکرسٹ کا 6کیچزکاعالمی ریکارڈ برابرکردیا۔انہوں نے یہ اعزازورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف گروپ میچ میں 6کیچز لے کر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سرفرازاحمد نے پہلے بیٹنگ میں جوہر دکھائے اور پھر شاندار وکٹ کیپنگ کی اور مشکل ترین کیچز پکڑے۔ا نہوں نے وکٹوں کے عقب میں 6کیچز پکڑنے کا آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ برابرکردیا جو انہوں نے 1999-2000ء میں 6کیچزپکڑ کرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔