بھارتی کپتان دھونی رویندر جدیجاکی کارکردگی سے نا خوش

اتوار 8 مارچ 2015 12:54

بھارتی کپتان دھونی رویندر جدیجاکی کارکردگی سے نا خوش

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ملنے والی ورلڈ کپ کی چوتھی لگاتار فتح کے باوجود کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو آل راوٴنڈر رویندرا جدیجہ کی ورلڈ کپ میں پریشان کْن کار کردگی نے مایوس کردیا ۔لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک 3 سینچریاں بنا چکے ہیں لکنر اس ٹورنامنٹ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں،انہوں نے 3، 2 اور 13 رنز بنا ئے ہیں یاد رہے کہ 26 سالہ آل راوٴنڈر ویسٹ انڈیز کے خلاف 180 رنز کے تعاقب میں کپتان دھونی کے ساتھ 27 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ہوک شاٹ کھیل کر ایڈرر رسل کی گیند کا شکار ہو گئے تھے۔

بہترین بلے با ز دھونی نے جدیجہ کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کار کردگی میں بہتری لا نیکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہم ان سے پْر امید تو ہیں لکن کھیل صرف امید سے نہیں کھیلا جاتا۔ کھیل اچھی کار کردگی پر انحصا ر کرتا ہے۔ ان کے اندر قابلیت موجود ہے۔ انہیں خود اعتمادی کی بھی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ بھارتی سکواڈ میں اکشرپٹیل نامی لیفٹ آرم اسپنر بھی مو جود ہیں لکنی جدیجہ کو اچھی بیٹنگ کی بنا پر ترجیح دے کر 11 کھلاڑیوں کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دفاعی چیمپیئن کے کپتان نے جدیجہ کو اوپر کے نمبرز پر کھلانے کے بارے میں کہاہے کہ ہمارے پاس دوسرا حل یہ ہے کہ جدیجہ کو اوپر آرڈڑ پر کھلا یا جائے جہاں وہ بغیرکسی دباوٴ کے کْھل کر بڑے شاٹ کھیل سکتے ہیں اور ایک بڑا اسکور کر سکتے ہیں۔ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی باوٴلنگ سائڈء کو کافی کمزور سمجھا جارہا تھا لکنڑ 4 میچز میں بھارت کو فتح سے ہمکنار کروانے میں باوٴلنگ سائڈ نے بڑا کردار ادا کر کے اس غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔دھونی نے بھارت کی باوٴلنگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باوٴلرز اپنا کام باخوبی انجام دے رہے ہیں۔باوٴلرز یکے بعد دیگرے اچھاے اوورز کرتے ہیں۔ جس سے حریف ٹیم پر دباوٴ بڑھتا ہے اور ہمیں با آسانی وکٹ حاصل ہو جاتی ہے۔