ورلڈ کپ2015 ء سپنرزکیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:54

ورلڈ کپ2015 ء سپنرزکیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)ورلڈکپ 2015ء سپنرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا ۔ورلڈ کپ 2015شروع ہونے سے پہلے یہ خیال ظاہر کیاجارہاتھا کہ ا سپنر کو شاید اس بار تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے لیکن یہ ورلڈ کپ اسپنرز کیلئے ڈراؤنا خواب بھی بن سکتاہے کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔رواں ورلڈ کپ میں ہونیوالے مقابلوں میں دیکھاجائے تو اسپنرز نے ابھی تک 43.68کی ایوریج سے ایک وکٹ حاصل کی ہے جو کہ ابھی تک کسی بھی ورلڈ کپ میں اْن کی بری ترین پرفارمنس ہے۔

جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ، نیوزی لینڈ کے ویٹوری اور بھارت کے ایشون کسی حد تک بلے بازوں کا مقابلہ کرتے نظر آئے ہیں لیکن ابھی تک ہونیوالے مقابلوں میں ا سپنرز کی بلے بازوں نے خون دھنائی کی ہے۔اس بار صرف ایشون ، طاہر اور ویٹوری وہ واحد سپن بالرز ہیں جنہوں نے یا اس سے زائد وکٹ حاصل کی ہوں جبکہ پہلے نمبرز پر فاسٹ بالرز کا جادو سر چڑھ کر بول رہاہے۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ 2015کے ابھی تک ٹاپ بالرز میں ٹم ساؤتھی ،جوش ڈیوے،مچل سٹارک اورٹرینٹ بولٹ شامل ہیں جبکہ اسی فہرست میں سہیل خان ، وہاب ریاض ،محمد شامی ، کائل ایبٹ سمیت فاسٹ بالرز اسپنرز سے اچھی پرفارمنس دکھارہے ہیں۔البتہ اسپنرز کی بات کی جائے توایشون فی وکٹ 13.37رنزاور 3.82اوور،ویٹوری فی وکٹ 14.75رنزاور3.33اوورجبکہ عمران طاہر 19.88کی ایوریج اور4.47کی اکانومی کے ساتھ سپنرز کاکچھ بھرم رکھتے نظر آرہے ہیں۔