کرس گیل نے ورلڈکپ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیر با کہنے کا اشارہ دیدیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:56

کرس گیل نے ورلڈکپ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیر با کہنے کا اشارہ دیدیا

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ویسٹ اندیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرکرس گیل نے ورلڈکپ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیر با کہنے کا اشارہ دیدیا۔ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ وہ مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کی وجہ سے اپنی کمر کی تکلیف کو آرام نہیں دے رہا۔ مجھے کئی لوگوں نے کمر کی سرجری کا مشورہ دیا ہے لیکن اس کا مطلب بنیادی طور پر اپنے کیریئر سے ہاتھ دھونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن کمر کے نچلے حصے میں ہونیوالی تکلیف کے باعث وہ پانچ روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس بات کا فیصلہ ویسٹ انڈین بورڈ حکام سے بات چیت کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے اپنی کمر کی تکلیف کو آرام نہیں دے رہے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں کئی لوگوں نے کمر کی سرجری کا مشورہ دیا ہے لیکن اس کا مطلب بنیادی طور پر اپنے کیریئر سے ہاتھ دھونا ہوگا۔کرس گیل نے 2010ء کے بعد سے صرف18 ٹیسٹ کھیلے ہیں جبکہ گزشتہ دو سال میں وہ صرف8 ٹیسٹ ہی کھیل پائے ہیں۔ اس میں زمبابوے کے ساتھ ان کی ہوم سیریز بھی شامل ہے جس میں وہ کمر کی انجری کا شکار ہو کر باہر ہوگئے تھے۔ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جبکہ کرس گیل بورڈ کے ساتھ کنٹریکٹ نہ ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل کھیلیں گے البتہ وہ آسٹریلیا کے ساتھ ہونیوالی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں جو آئی پی ایل مقابلوں کے بعد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :