کرس گیل نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

اتوار 8 مارچ 2015 12:56

کرس گیل نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ..

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ گیل نے رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہیڈن نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 چھکے لگائے تھے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، بلے بازوں کے درمیان بھی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے جنگ جاری ہیں۔

جمعہ کو رواں ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرس گیل نے اومیش یادیو کو چھکا لگا کر ایک ٹورنامنٹ کے دوران میتھیوہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ یہ گیل کا رواں ٹورنامنٹ میں 18 واں چھکا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گیل نے اسی ٹورنامنٹ کے دوران ایک میچ میں 16 چھکے لگائے تھے جبکہ باقی چار میچز میں وہ صرف دو چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔