پاکستان کو جیت کی زیاد ہ طلب تھی اے بی ڈی ویلیئرز
اتوار 8 مارچ 2015 13:06
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی فتح پر کہا ہے کہ گرین شرٹس کو جیت کی زیادہ طلب تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ٹھیک ہے، تھوڑا ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور آگے کے میچز میں مزید لڑنا ہوگا۔جنوبی افریقہ کے کپتان نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو سراہا اے بی ڈی ویلیئرز نے کہاکہ پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے اور وہ میچ کو جیتنے کے ہی ارادے سے آئے تھے۔
جنوبی افریقہ نے ابتدائی مراحل میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی باوٴلرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کے نتیجے میں یکے بعد دیگرے چار جنوبی افریقی باوٴلرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم دباوٴ میں آگئی۔(جاری ہے)
ڈی ویلیئرز نے کہ اکہ جب بھی ان کے کھلاڑی آؤٹ ہوئے وہ کھیل کا ٹرنگ پوئنٹ ثابت ہوا اور یہ سلسلہ یوں ہہی چلتا رہا کہ وہ وکٹیں گنواتے رہے اور پاکستانی باوٴلر ان کی وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے رہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان نے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور کھلاڑیوں کو ان پر اعتماد ہے اسی لئے تو وہ سب یہاں موجود ہیں۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ یہ جانتے ہیں کے وہ یہ ورلڈ کپ اکیلے نہیں چیت سکتے اسی لئے ان کو اپنی ٹیم کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.