رحمن ملک اور سراج الحق میں ٹیلی فونک رابطہ ،سینیٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے دو سے تین روز میں سیاسی جرگے کے اجلاس بلانے کا فیصلہ ن

اتوار 8 مارچ 2015 13:13

رحمن ملک اور سراج الحق میں ٹیلی فونک رابطہ ،سینیٹ انتخابات کے انعقاد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق میں ٹیلی فونک رابطہ میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا‘ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے دو سے تین روز میں سیاسی جرگے کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اتوار کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ سیاسی جرگے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہوچکیں عدالتی کمیشن کے قیام کا مرحلہ قریب ہے امید ہے کمیشن کے قیام پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی میں جلد اتفاق ہوجائے گا چاہتے ہیں چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے پہلے جوڈیشل کمیشن بن جائے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سینٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت اور تحریک انصاف میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے دو سے تین روز میں سیاسی جرگے کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں رہنماؤں نے جلد چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :