شراب کے بغیر نشہ کیسے ہوتا ہے؟

اتوار 8 مارچ 2015 13:15

شراب کے بغیر نشہ کیسے ہوتا ہے؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)شاید کئی شرابیوں کی خواہش ہوگی کہ انہیں شراب پیئے بغیر نشہ ہو اور اُن کے اخراجات میں کمی واقع ہو۔ایسے شرابیوں کو دعا کرنی چاہیے کہ انہیں وہی بیماری ہو جائے جو نک ہیس کو ہے۔ نک آلو کے چند چپس کھاتا ہے اور نشے میں دھت ہو جاتا ہے۔نک ایک بیماری آٹو بریوری سینڈروم(auto-brewery syndrome) یا gut fermentation syndrome کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری میں معدہ نشاستہ دار غذا کو الکوحل میں بدل دیتا ہے۔ نک نے بتایا کہ اسے نہیں معلوم کہ کس طرح اس کے پیٹ اور سر میں درد ہوتاہے ۔ اس کے دوستوں کو شک ہے کہ اس نے شراب پینی شروع کر دی ہے۔ اس کی بیوی نے سارا گھر چھان مارا کہ کہیں کوئی بوتل پڑی مل جائے۔ نک نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک سال سے ایسا ہی ہورہا ہے کہ جیسے ہی وہ نشاستہ دار غذا کھاتا ہے اسے نشہ ہو جاتا ہےسو کر اٹھنے پر الٹیاں لگتی ہے۔