55 سال پہلے لاپتہ ہونے والے کوہ پیماء مل گئے

اتوار 8 مارچ 2015 13:15

55 سال پہلے لاپتہ ہونے والے کوہ پیماء مل گئے

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)55 سال پہلے میکسیکو کے بلند ترین پہاڑ سے لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی لاشیں برف کے نیچے سے مل گئی ہیں۔55 سال پہلے مقامی کوہ پیماؤں کا ایک گروپ برفانی تودہ گرنے لاپتہ ہوگیا تھا۔ایک کوہ پیماء کا ڈھانچہ پیکو ڈی اوریزابا پہاڑ کی چوٹی سے 1000 فٹ دور پایا گیا جبکہ دوسرا بھی اس کے قریب ہی تھا۔کوہ پیماؤں کی لاشیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے مرتے ہوئے ان کا چہرہ انتہائی دہشت زدہ ہو۔

(جاری ہے)

کوہ پیماؤں کے رشتے دار نصف صدی میں میکسیکو سے سپین اور جرمنی منتقل ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قریبی قصبے کے میئر کا کہنا ہے لاشوں کے لباس سے ان کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔میئر نے یہ بھی کہا کہ موسم کی وجہ سے لاشوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ میئر نے بتایا کہ 55 سال پہلے گہری دھند کے باعث ان افراد کی تلاش کے لیے ریسکو آپریشن شروع نہیں ہو سکا تھا۔