دوبار مرنے کے بعد زندہ ہونے کا دعویٰ

اتوار 8 مارچ 2015 13:23

دوبار مرنے کے بعد زندہ ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)اسے پاگل پن کہیں یا کچھ اور، ایک شخص نے دو بار مرنے کے بعد زندہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایک بار وہ موٹرسائیکل کے ایکسیڈنگ میں مرا تھا اور دوسری بار درد کش گولیاں کھا کر ۔ دونوں بار ہی زندہ ہوا اور مرنے کے بعد کی زندگی کی عجیب کہانی سنا رہا ہے۔ نیوز بائٹ نے ہفمنگٹن پوسٹ کی رپورٹ حوالے سے لکھا ہے کہ 22 سالہ شخص کا کہنا ہے دونوں دفعہ ایسا ہوا کہ جیسے سیاہ تاریکی چھا گئی اور میں وہاں موجود ہی نہیں ہوں۔

اس نے مزید کہا کہ اسے ایسا محسوس ہوا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے ایسے سوتا رہا کہ اسےخواب کی کیفیت بھی نہیں کہا جا سکتا ۔جب وہ جاگا تو اسے محسوس ہوا کہ وہ لمبے عرصے تک سوتا رہا ہے مگر اس دوران صرف 15 منٹ گذرے تھے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ جب وہ جاگا تو اسے اتنی تھکن محسوس ہوئی جیسے اس کے جسم میں ذرا سی بھی توانائی نہ ہو۔ اس کے مطابق اسے نہیں پتا کہ ڈاکٹر اسے چند منٹوں کے مردہ بھی قرار دے چکے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلے وہ سمجھتا تھا کہ موت ہی انسانی زندگی کا خاتمہ ہے مگر اب ان دو تجربات کے بعداس کا نظریہ بدل گیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد دنیاوی کارنامے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اس نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی مزے سے اور دوسروں کی زندگی بہتر بنا کر گذارے گا۔