اداکارہ سرور13 مارچ کو امتحان دینے ملتان روانہ ہونگی

اتوار 8 مارچ 2015 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اسٹیج اور پشتو فلموں کی نامور اداکارہ سرور 13 مارچ کو امتحان دینے کے لئے ملتان روانہ ہونگی، تفصیلات کے مطابق اسٹیج اور پشتو فلموں کی نامور اداکارہ سرور15 مارچ سے ملتان میں شروع ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے 13مارچ کو روانہ ہونگی، جہاں اداکارہ سرور ڈیڑھ ماہ قیام کرینگی اور 25اپریل کو امتحانات دے کر لاہور واپس آئیں گی جہاں وہ دوبارہ اپنی شوبز سرگرمیاں شروع کرینگی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سرور کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ اداکاری کا سفر جاری کئے ہوئے ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ پڑھائی کے بغیر انسان ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :