بنگلہ دیش ڈھاکہ میں بم دھماکہ، وزیراعظم شیخ حسینہ بال بال بچ گئیں ایک اہلکار زخمی

دھماکوں سے وزیراعظم پر کوئی آنچ نہیں آئی  محفوط رہیں بنگلہ دیشی میڈیا

اتوار 8 مارچ 2015 13:50

بنگلہ دیش ڈھاکہ میں بم دھماکہ، وزیراعظم شیخ حسینہ بال بال بچ گئیں ایک ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بم دھماکے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ بال بال بچ گئیں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد دارالحکومت ڈھاکہ کے معروف بازار کارواں سے گزری تو چند منٹ کے بعد یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے ۔ دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس افسر معمولی زخمی ہوگیا شیخ حسینہ حکمران پارٹی عوامی لیگ کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق دھماکوں سے وزیراعظم پر کوئی آنچ نہیں آئی اور وہ محفوط رہیں ۔