حکومت سیاحت پر خصوصی توجہ دے تو پاکستان زراعت سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے‘ سی ای اوکوتھم
والدین نے بچوں کو پوری دنیا کی سیر تو کرائی ہے لیکن انہیں پاکستان نہیں دکھایا ‘ احمدشفیق کی وفد سے گفتگو
اتوار 8 مارچ 2015 13:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) کالج آف ٹورازم ‘ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ اگر حکومت سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے تو پاکستان زراعت سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے ،حکومت اور نجی شعبے کو پاکستانی سیاحت کو دنیا کے نقشے کے اوپر لانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شفیق نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا لیکن بد قسمتی سے یہاں والدین نے اپنے بچوں کو پوری دنیا کی سیر تو کرائی ہے لیکن انہیں پاکستان نہیں دکھایا ۔
انہوں نے کہا کہ کوتھم سیاحت اور ہاسپیٹلٹی کے شعبوں میں انقلاب لانے کیلئے اپنی ہر ممکن کاوشیں کر رہا ہے لیکن اسکے لئے نجی شعبے کے ساتھ حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اسکے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت ایسا شعبہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہے اگر حکومت اس پر خصوصی توجہ دے تو ہم زراعت سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.