اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر نے رقم دے کر سامان کو کسٹم سے کلیئرکرالیا

مسافر اہلکار سے لین دین کی خفیہ فلم بناتا رہا  برطانیہ پہنچ کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی

اتوار 8 مارچ 2015 14:05

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر نے رقم دے کر سامان کو کسٹم سے کلیئرکرالیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر نے رقم دے کر سامان کو کسٹم سے کلیئرکرالیا مسافر اہلکار سے لین دین کی خفیہ فلم بناتا رہا اور برطانیہ پہنچ کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی حکام نے سوشل میڈیا پر اہلکار کی لین دین کی فوٹیج کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے پر برطانوی حکام نے مشیر ہوابازی کیپٹن شجاعت عظیم سے رابطہ کیاکیپٹن شجاعت نے کہا کہ فوٹیج کا جائزہ لیاگیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیاہے تاہم ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیرعالم نے کہاکہ واقعہ پاکستان میں ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی کوتاہی نہیں، اہلکار نے کسٹم ڈیوٹی عائد نہ کرنے کے پیسے لیے لین دین میں ملوث اہلکار کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیا. ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متعلقہ عنوان :