ممتازقادری اپیل کا فیصلہ،ہائیکورٹ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب

تمام راستے بلاک،اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

اتوار 8 مارچ 2015 14:40

ممتازقادری اپیل کا فیصلہ،ہائیکورٹ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کیس کے فیصلہ کے اعلان کے موقع پر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جسکے تحت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے باعث اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کی طرف سے آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بلاک کردیا جائے گا اور عدالت کے اردگرد قائم عمارتوں پر کماندوز تعینات کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پیر کے روز عدالت میں ممتاز قادری اپیل کے فیصلے کے دن عدالت کی طرف آنے جانے والے تمام راستوں کو بند کرنے اور قریبی عمارتوں پر بھی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ فیصلے کے دن سکیورٹی صورتحال کے خدشات موجود ہیں۔ شباب ملی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوسکتا ہے