برطانوی سیاستد ان وسیم ظفر کو دو بیویاں رکھنے سے متعلق برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرتنقید کا سامنا
وسیم ظفر کی شرعی طلاق کی تصدیق طلاق نامے کی دستاویزات جاری کی ہیں۔مولانا بوستان قادری
اتوار 8 مارچ 2015 15:40
لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء )برطانوی سیاست میں لیبر جماعت کے ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستد ان وسیم ظفر کو دو بیویاں رکھنے اور شادی سے متعلق برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔روزنامہ میل آن لائن میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق کونسلر وسیم ظفر نے اپنی پہلی شریک حیات فراز بیگم کو برطانوی قانون کے مطابق طلاق دیے بغیر ایک خاتون ٹیچرعائشہ امداد کے ساتھ شادی کر لی تھی جبکہ برطانیہ میں ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی قانونا جرم ہے۔
گذشتہ رات مولانا بوستان قادری نے وسیم ظفر کی شرعی طلاق کی تصدیق کی ہے اور طلاق نامے کی دستاویزات جاری کیں۔ جو شواہد سامنے آئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ 33 سالہ ظفر نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے لیے شریعہ عدالت کے ذریعے اسلامی طلاق کا طریقہ اپنایا تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ 36 سالہ برطانوی شہری مس بیگم تاحال وسیم ظفر کی شریک حیات ہیں جن سے ان کی شادی 2003 میں پاکستان میں ہوئی تھی۔(جاری ہے)
مجسٹریٹ وسیم ظفر کو فلاحی کاموں کے لیے 2012ء میں شاہی اعزاز ایم بی ای سے نوازا گیا تھا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ عدم مساوات کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہیں۔ترقی پسند خیالات کے مالک سمجھے جانے والے سیاستدان وسیم ظفر نے اپنی سابقہ بیوی کی رضا مندی کے بغیر پچھلے سال اپریل میں دھوم ھام کے ساتھ دوسری شادی کرلی تھی اور اپنی پہلی شریک حیات کے ساتھ مالی معاملات طے نہیں کئے تھے۔
شرعی کونسل کے مطابق مرد کی طرف سے تین طلاقوں کے ذریعے بیوی کو فارغ کیا جاسکتا تاہم اس طرح کی طلاق کے لیے شرعی عدالت کی طرف سے طلاق تسلیم کرنے سے پہلے تین ماہ تک دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاتی ہے۔خواتین کے حقوق کی حمایت کے دعویدار کونسلر ظفر کی سابقہ شریک حیات مس بیگم عدالت سے قانوناً طلاق حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کی سہیلی کا کہنا ہے کہ ایک برطانوی شہری جب ملک سے باہر شای کرتا ہے تو یہ خود کار طریقے سے برطانوی قانون میں تسلیم کی جاتی ہے لہذا شادی کو ختم کرنے کے لیے بھی جوڑوں کو عدالت سے طلاق حاصل کرنا ضروری ہے۔برطانوی پارلیمان کے اراکین اور لیبر جماعت کی جانب سے وسیم ظفر کی معطلی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے یہ ایک طرح سے منافقت ہے کہ انگریزی قوانین کو تسلیم کیا جائے اور شرعی قوانین کو اس وقت استعمال کیا جائے جب یہ آپ کے لیے مناسب ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ وسیم ظفر کی پہلی شادی کی موجودگی میں ان کا دوسرا نکاح برطانوی قانون میں تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے ان کی دوسری شریک حیات سب کچھ کھو دینے کے خطرے میں ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.