Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کوجلد مکمل کرنیکا حکم دیدیا

تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم ،ہر ماہ اجلاس ہوگا

اتوار 8 مارچ 2015 16:10

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کوجلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا، تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کے لئے ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی عمارت جس کا سنگ بنیاد 2005 ء میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے رکھا تھا اس منصوبے کو دسمبر 2006 ء میں مکمل ہونا تھا مگر فنڈز کی کمی کی وجہ سے نو سال گزر جانے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔

تاخیر کے باعث اسمبلی ہال کی لاگت 60کروڑ 45لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب دو کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی لاگت 70کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب 35کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا ہر ماہ اجلاس ہو گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ جون 2016 تک نئی عمارت کو مکمل کر لیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات