آل پاکستان بیڈمنٹن چمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

اتوار 8 مارچ 2015 16:22

آل پاکستان بیڈمنٹن چمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ

پشاور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) آل پاکستان بیڈمنٹن چمپئن شپ میں این بی پی کے مراد علی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، لاہور میں جاری پی ایس او کے تعاون سے اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پی ایس او آل پاکستان بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے این بی پی کے مراد علی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، پنجاب کے راجہ حسنین کو 21-12 اور21-9 سے شکست دی ، دوسرے کواٹر فائنل میں سوئی نادرن گیس کے عبدالرحمان نے پنجاب کے طاہر کو 21-16اور21-19 سے شکست دی ، تیسرے میچ میں عرفان سعید نے این بی پی کے رضوان اعظم کو 21-8اور21-9 سے ہرایا جبکہ واپڈا کے اویس زاہد نے واپڈا ہی کے خاشر بشیر کو 2-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح خواتین کیٹگری میں این بی پی کی پلوشہ نے واپڈا کی صائمہ وقاص کو 21-13,21-19 سے ، واپڈا کی فرزانہ علی نے این بی پی کی عائشہ کو 21-14,21-11 سے شکست دی جبکہ واپڈا کی حزراخان نے واپڈا ہی کی ہمہ علی کو 22-20 اور 21-19 سے اور ماہور شہزاد نے واپڈا کی صباء کو شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :