وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے ہیڈکوچ وقاریونس سے جھگڑے کی خبروں کی تردیدکردی
اتوار 8 مارچ 2015 16:37
آکلینڈ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد نے ہیڈکوچ وقاریونس سے جھگڑے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وقاریونس بڑے ہیں کچھ کہہ بھی دیں تومیں کبھی جواب نہیں دوں گا۔اتوارکو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے ،ہم سب متحد ہوکر کھیلتے ہیں ،مجھے جھگڑے کی خبروں پر حیرانی ہوئی ،ایسا کچھ بھی نہیں ،وقاریونس بڑے ہیں اور اتنے سینئراور عظیم کھلاڑی کی کوچنگ میں کھیلنا اعزازکی بات ہے ،وقاریونس بڑے ہیں کچھ کہہ بھی دیں تومیں کبھی جواب نہیں دوں گا۔
وہ یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور میڈیا میں ان کی کوچ وقاریونس سے لڑائی کی خبریں سامنے آنے پر وہ سخت حیران ہیں۔’ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔(جاری ہے)
کوچز ہوں یا کپتان یا کوئی اور سب پاکستان کی نمائندگی کے لیے یہاں آئے ہوئے ہیں اور کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس وقت اس طرح کی منفی خبروں کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کی جتنی بھی ممکن ہوسکے حوصلہ افزائی کی جائے۔
سرفرازاحمد نے کہاکہ مجھے یہ تو معلوم تھا کہ پاکستانی وکٹ کیپرز نے ایک میچ میں پانچ کیچز لیے ہیں لیکن میچ کے بعد یہ پتہ چلا کہ میں نے عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے تو بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان اور میرا نام بھی ریکارڈ بک میں آگیا ہے ۔ اللہ نے مددکی اور6کیچ پکڑکرگلکرسٹ کیساتھ ریکارڈشیئرکیا،ٹیم جیت رہی ہے،منفی باتیں نہ ہوں تواچھاہے،ہاشم آملہ کاکیچ پکڑنامیرے لیئے ہی نہیں ٹیم کیلئے بھی بہت اچھاتھا،چاہتاتھاکہ بڑی اننگزکھیلوں لیکن جواللہ کی مرضی ہے اس پر کچھ نہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پہلی بار کھیلنے کا واقعی بڑا دباوٴ تھا لیکن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے میرا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ میچ سے لطف اندوز ہونے کا ارادہ لے کر میدان میں اترو اور اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کرو۔سرفراز احمد نے کہا کہ میں دنیا کے بہترین بولنگ اٹیک کا سامنا کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے پر خوش ہوں، صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر مینجمنٹ، سپورٹ کرنے والے پرستاروں اور اپنے اہل خانہ کا شکر گزار ہوں، کوشش کروں گا کہ آئندہ بھی قوم کی توقعات پر پورا اتروں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.