چینی صدر کی پاکستان آمد ،بجلی کی درآمد کا معاہدہ متوقع

اتوار 8 مارچ 2015 16:43

چینی صدر کی پاکستان آمد ،بجلی کی درآمد کا معاہدہ متوقع

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) )چینی صدر کی پاکستان آمد پر دونوں ممالک کے مابین بجلی کی درآمد کا معاہدہ متوقع ہے۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تین ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام کیمطابق ایران پرعالمی پابندیوں کے باعث اسلام آباد بیجنگ کے ساتھ بجلی کی درآمد کے معاہدے پر غور کررہا ہے، جس کے تحت چین سے آئندہ دو سال میں تین ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کی جاسکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط چینی صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر کیے جائیں گے، پاکستانی حکام کی جانب سے ملک میں جاری توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے چینی صدر کو آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چینی وفد نے رواں سال جنوری میں دورہ پاکستان کے دوران کاشغر کے راستے بجلی کی برآمد کا جائزہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :