شر یف برداران ملاقات‘ چےئر مین و ڈپٹی چےئر مین سینٹ کے انتخاب کیلئے تمام جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ

اتحادی جماعتوں سے مکمل مشاورت کے ساتھ چےئر مین وڈپٹی چےئر مین سینٹ امیدواروں کے نا م فائنل کر نے پر اتفاق شہبا زشر یف ‘ سینیٹر اسحاق ڈار ‘وفاقی وزراء پر ویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کو رابطوں کی ہدایت کردی گئی پنجاب میں (ن) لیگ کا کلین سویپ بھی ہماری اصولی اور عوامی سیاست کی فتح ہے‘ حکو مت عوام کودہشت گردی ‘ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،دنیا کی کوئی طاقت ملک میں امن ‘تر قی وخوشخالی کو نہیں روک سکتی وزیر اعظم نوازشر یف کی وزیر اعلی پنجاب سے گفتگو

اتوار 8 مارچ 2015 16:46

شر یف برداران ملاقات‘ چےئر مین و ڈپٹی چےئر مین سینٹ کے انتخاب کیلئے ..

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کا چےئر مین و ڈپٹی چےئر مین سینٹ کے انتخاب کیلئے ایم کیوایم ‘اے این پی سمیت تمام جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ‘ دونوں قائدین کا اتحادی جماعتوں سے مکمل مشاورت کے ساتھ چےئر مین وڈپٹی چےئر مین سینٹ امیدواروں کے نا م فائنل کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔

اتوار کے روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے وزیر اعظم نوازشر یف سے انکی رہا ئش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں دونوں قائدین نے سینٹ انتخابات میں (ن) لیگ کی کا میابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال او ر سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ چےئر مین وڈپٹی چےئر مین کے انتخاب اور امیدواروں کے نام فائنل کر نے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مکمل مشاورت کی جائیگی جبکہ اس کیلئے سینٹ میں موجود اے این پی‘ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے جسکے لیے وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ‘وفاقی وزراء پر ویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کو بھی سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی گئی ہے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے اور سینٹ انتخابات میں پنجاب میں (ن) لیگ کا کلین سویپ بھی ہماری اصولی اور عوامی سیاست کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکو مت عوام کودہشت گردی ‘ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے او ر دنیا کی کوئی طاقت ملک میں امن ‘تر قی وخوشخالی کو نہیں روک سکتی اور پاکستان میں ہر آنیوالا دن ملک میں تر قی وخوشخالی لیکر آئیگا اور (ن) لیگ قوم سے کیے جانیوالا ہر وعدہ پورا کر یگی ۔