Live Updates

پی پی کا سینیٹ کی صدارت اتحادی جماعتوں کو دینے امکان فیصلہ (کل )اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوگا

زر داری کی (کل )چوہدری برادران سے ملاقات ہوگی  عوامی نیشنل پارٹی کو بھی ملاقات کا دعوت نامہ مل گیا مسلم لیگ (ن)کی جانب سے بھی رابطہ کیا گیا ہے  پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کرسکتے  امیر حیدر ہوتی

اتوار 8 مارچ 2015 16:55

پی پی کا سینیٹ کی صدارت اتحادی جماعتوں کو دینے امکان فیصلہ (کل )اعلیٰ ..

اسلام آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشستیں اتحادی جماعتوں کو دینے کا امکان ہے فیصلہ (کل)پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوگا ذرائع کے مطابق (کل)پیر کو آصف علی زر داری چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کرینگے پی پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ سینیٹ کیلئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقات طے کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے پی پی پی کی جانب سے ملاقات کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو بھی پی پی کی جانب سے ملاقات کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور اے این پی اس ملاقات کا حصہ ہوگئی۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے بھی ان کی پارٹی کو سینیٹ کی دونوں اہم نشستوں پر امیدواروں کے اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔اے این پی کے رہنماؤں نے سینیٹ کی دونوں اہم نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کو مسترد کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات