وقار یونس سے جھگڑے کی تردید ،منیجمنٹ نے حوصلہ دیا، ایڈم گلکرسٹ کے ریکارڈ سے لاعلم تھا: سرفرازاحمد
اتوار 8 مارچ 2015 17:06
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے’ ہیرو‘وکٹ کیپراور بلے باز سرفرازاحمد نے کہاہے کہ ٹیم کی جیت اُن کی جیت ہے ، اس موقع پر منفی باتیں ٹھیک نہیں ، وقار یونس کچھ بھی کہہ دیں تو جواب دینامناسب نہیں تاہم کپتان یا ہیڈکوچ سے جھگڑے کی تردید کردی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہاکہ کوچز ہوں، کپتان یا کوئی کھلاڑی سب پاکستان کی نمائندگی کے لیے آئے ہیں اور کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا سوچ بھی نہیں سکتا،ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کی جتنی بھی ممکن ہوسکے حوصلہ افزائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں خاصا دباومحسوس کر رہا تھا لیکن کپتان مصباح الحق اور ہیڈکوچ وقار یونس نے میچ سے قبل حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلنا اور کریز پر پہنچنے کے بعد اندازہ لگالیا تھا کہ ڈیل اسٹین کو آگے بڑھ کر کھیلنے سے ہی بولر پر دباو ڈالا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 6 کیچز کا ریکارڈ برابرکرنے پر خوشی ہے جبکہ میچ کے دوران اس بات سے لاعلم تھا اور میچ کے اختتام پرکسی نے بتایا کہ ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نصف سنچری سے قبل رن آوٹ ہونے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ رن آوٹ ہونے پر افسوس ہے اور اندازہ نہیں تھا کہ فیلڈر اتنی پھرتی سے گیند پکڑ کر وکٹ کیپر تک پہنچا دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.