خواتین کوبااختیار بنائے بغیر ملک کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہیں کیا جاسکتا‘ محمد جمیل
اتوار 8 مارچ 2015 17:13
لاہور (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ خواتین کوبااختیار بنائے بغیر ملک کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہیں کیا جاسکتا،موجودہ اورسابقہ حکومتوں نے خواتین کی فلاح وبہبودکیلئے دعوے تو بہت کئے مگران پرعملدرامد نہیں ہوسکا،آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا خواتین کو سرکاری ونجی اداروں میں روزگارکے باعزت اور یکساں مواقع فراہم کرکے ملک سے بے روزگاری میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے،خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی اچھی بات ہے مگر قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا باعث تشویش ہے،خواتین کوباعزت مقام دلانے کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی کاوشوں کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں بھی خواتین کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے گئے مگر موجودہ دور حکومت میں جن اقدامات کی توقع تھی وہ نہیں اٹھائے گئے،متعلقہ ادارے خواتین سے متعلق قوانین پر عمل نہیں کرتے،خواتین پر جنسی اور جسمانی تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،پولیس مقدمات درج نہیں کرتی ، ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے،زمیندار ، وڈیرے اور بااثر افراد خواتین کی عصمت دری کو اپنا حق سمجھتے ہیں ،خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات بھی معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، پیٹ کی آگ بھجانے کیلئے اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوری کرنیوالی خواتین کاطرز زندگی حکومتوں کیلئے باعث ندامت ہے، انہوں نے مزید کہا حکومت اورمعاشرے کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ خواتین کوباقارمقام دیاجائے اور انہیں باعزت روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔
مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.