سانحہ پشاور کے نقو ش مدہم ہونے لگے،فوجی فاونڈیشن ہسپتال سے ایم بی بی ایس کی طالبہ کو مبینہ دہشگرد و سہولتکار اغوا کرتے ہوئے مردان پولیس ناکے پرچھوڑ کر فرار ۔مردان پولیس نے مغویہ کو والدین کے حوالے کردیا،فاؤنڈیشن میڈیکل کالج کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگا،طالبہ کا رہائی کے بعد کالج جانے سے انکار ،والد امتیاز احمد نے واقعہ سے لاعلمی ظاہر کر دی، مردان پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواکا ر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن لڑکی (الف) کو والدین کے حوالے کر دیاگیا۔
اتوار 8 مارچ 2015 17:23
اسلام آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سانحہ پشاور کے نقو ش مدہم ہونے لگے،فوجی فاونڈیشن ہسپتال سے ایم بی بی ایس کی طالبہ کو مبینہ دہشگرد و سہولتکار اغوا کرتے ہوئے مردان پولیس ناکے پرچھوڑ کر فرار ہوگئے۔مردان پولیس نے مغویہ کو بازیاب کراکر والدین کے حوالے کردیا،فاؤنڈیشن میڈیکل کالج کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگا،طالبہ کا رہائی کے بعد کالج جانے سے انکار ،والد امتیاز احمد نے واقعہ سے لاعلمی ظاہر کر دی جبکہ مردان پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواکا ر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن لڑکی (الف) کو والدین کے حوالے کر دیاگیا۔
آن لائن کو انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو فاؤنڈیشن میڈیکل کالج ڈی ایچ اے فیز ون میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کی طالبہ (الف)کالج یونیفارم میں فوجی فاونڈیشن ہسپتال میں سر درد اور بخار کے چیک اپ کے لئے گئیں تو واپسی پر ہسپتال گیٹ پر ہی نامعلوم مبینہ دہشتگردوں و سہولتکاروں نے دن ایک بجے جیپ میں ڈال کر اغواکر لیا اغواکار جب مردان تھانہ صدر کی حدود میں پہنچے تو وہاں پولیس ناکہ پر سخت چیکنگ کی جارہی تھی،اغواکاروں نے پولیس سے بچنے کیلئے مغویہ کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ لڑکی (الف )ناکہ پر موجود سب انسپکٹر حکیم خان نے انہیں اپنے قبضہ میں لیکر تھانہ صدر اطلاع دی توتھانے میں موجو د پولیس افسران نے لڑکی کو اپنے قبضہ میں لیکر انکے والدین امتیاز احمد سے رابطہ کیا اور دن پانچ بجے لڑکی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا،پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.