خاتون پرس چھیننے والے لٹیرے کی موٹر سائیکل لے اڑی

اتوار 8 مارچ 2015 18:40

خاتون پرس چھیننے والے لٹیرے کی موٹر سائیکل لے اڑی

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)چوروں کو مور پڑتے آپ نے دیکھا ہے، نہیں تو اب دیکھ لیں وہ بھی ایک خاتون کے ہاتھوں ۔ سوشل میڈیا پر موجود یہ ویڈیو ان دنوں بہت پسندیدگی حاصل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ایک خاتون سے ایک ڈاکو پرس چھین پر بھاگ جاتا ہے ، لیکن خاتون بدحواس ہونے کے بجائے الٹا وار کرنے میں کامیاب ہوئی اور چور کی چھوڑی ہوئی موٹر سائیکل لے اڑی، لٹیرے کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے ، خاتون کے موٹر سائیکل بھگاتے ہی وہ پیچھے آیا لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی ۔

یہ ویڈیو پیغام دے رہی ہے کہ اگر کسی ایسی مصیبت میں ہواس قابو رکھے جائیں تو چوروں کو مور پڑسکتے ہیں ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کوئی حقیقی واقعہ نہیں بلکہ اسے شوٹ کیا گيا ہے، تب بھی اسے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کا پیغام تو کہا جاسکتا ہے۔