ٹوپی ،پرائمری سکول کا چوکیدار آفسر بن گیا،پنے حکم پر سکول کو تالہ لگا کر ہیڈمسٹریس اور طلبا ء کو سکول سے باہر کردیا

اتوار 8 مارچ 2015 19:08

ٹوپی ،پرائمری سکول کا چوکیدار آفسر بن گیا،پنے حکم پر سکول کو تالہ لگا ..

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 مارچ۔2015ء)منگل چائی پرائمری سکول کا چوکیدار آفسر بن گیا ،اپنے حکم پر سکول کو تالہ لگا کر ہیڈمسٹریس اور طلبا ء کو سکول سے باہر کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرئمری سکول کھنڈہ منگل چائی گدون کے پیرنٹ ٹیچر کونسل کے ممبران زاہد حسین ،بخت مین تاجہ،ممتازیہ،ظہور حسین اور محمدسعید جدون صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کرتے ہو ہے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ہٰذا میں 70کے قریب بچے زیر تعلیم ہے عرصہ بیس سال ایک ٹیچر مسماة زینت بیگم مسلسل بچوں کو پڑھانے کیلئے حاضری سے گریزاں ہیں پندرہ سال سے حکومت اور محکمہ تعلیم کو متعدد درخواستیں کی جاچکی ہے جس پر انکوائریاں عمل میں لاکر گلٹی ثابت ہونے کے باوجود تادیبی کاروائی نہیں کی گئی سکول مزکورہ میں ان کا دیور فیض الرحمان چوکیدار ہے اور لوگوں سے بدلہ لینے کیلئے ہیڈمسٹریس نگین آختر سمیت بچوں پر سکول کے دروازے بند کئے جب ہیڈمسٹریس نگین آخترنے کلاس رومز اور گیٹ کھولنے کو کہا تو جواب میں چوکیدار نے کہا کہ تمہارا تبادلہ سکول سے کردیا گیا ہے اس لئے آپ کا سکول میں داخلہ پر پر پابندی لگائی ہے جب انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سیچوکیدار کے روئیہ اور تبادلہ کے بارے میں پوچھا توڈ سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ صوابی میڈم الفت نے تبادلہ ہونے سے لاعلمی ظاہر کی اور چوکیدار کے خلاف درخواست طلب کی پیرنٹ ٹیچر کونسل نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم سمیت عمران خان سے سکول کھولنے طلباء کا وقت تعلیمی سرگرمیوں میں خرچ کرنے چوکیدار اور سابقہ سکول ٹیچر مسماة زینت بیگم سے 20سال کی ریکوری کرنے اور کاروائی میں غفلت برتننے والوں کے خلاف تادیبی کاروئی کا مطالبہ کیا۔